جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا ،سپریم کورٹ نے اہم ترین اعلامیہ جاری کردیا 1

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا ،سپریم کورٹ نے اہم ترین اعلامیہ جاری کردیا

By

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا ہے ،ان کے موبائل فون نمبر سے کسی بھی قسم کی پیغام رسانی جعلی اور غلط تصور کی جائے ۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہوسکتی ہے اور ہیکرزان کاموبائل نمبرمذموم مقاصدکے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔موبائل فون سے بھیجا گیا پیغام جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے منسوب نہ کیا جائے ۔

You may also like