لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے الزام لگایا ہے کہ جب جیل میں تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا۔
نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق اپنی رہائشگاہ جاتی امرا میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے تھائےرائیڈ کا مسئلہ تھا اور مجھے ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں،میں جیل میں فنگس زدہ ادویات کھانے پر مجبور تھی۔مریم نواز نے کہا کہ جس طرح کے ملک کے حالات ہوچکے ہیں، اس میں حکومت کاجانا بنتا ہے،عمران خان کو تو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ لوگ ان کو الزام دیں،عمران خان کہتے ہیں کہ میرے بہنوئی کے دوست کے پلاٹ پر قبضہ ہے،کوئی وزیراعظم کو بتانے والا نہیں کہ ایسی باتیں ٹی وی پر نہیں کرتے۔انہوں نےکہا کہ حمزہ شہباز کو بھی نوازشریف سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے، شہباز شریف نوازشریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں۔