ترجمان طالبان کی اہم پریس کانفرنس، آئندہ کا لائحہ عمل واضح کرتے ہوئے امریکہ کو خبر دار کردیا

ترجمان طالبان کی اہم پریس کانفرنس، آئندہ کا لائحہ عمل واضح کرتے ہوئے امریکہ کو خبر دار کردیا

By

کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہے،تمام فوجیں ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کریں ،امریکہ ہنر مند افراد کے افغانستان  سے انخلا سے باز رہے۔

کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ملا برادر اور سی آئی اے چیف کی ملاقات کا علم نہیں،سابق فوجی اگر قابل ہوئے تو انہیں فورس میں شامل کیا جائے گا۔۔طالبان جلد قومی فوج تشکیل دینے میں کامیاب ہونگے۔بے وفا ممالک اور لوگوں کی فہرست طویل ہے اس پر بعد میں بات کریں گے۔انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا۔ہم نہیں چاہتے سفارت خانے بند ہوں اورسفارت کار چلے جائیںامید ہے جلد تمام ممالک افغانستان میں اپنے سفارت خانے کھولیں گے۔حالیہ کچھ دنوں میں کابل سمیت افغانستان بھر میں بدامنی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔انتقامی کارروائی نہ کریں گے نہ کرنے دیں گے۔افغانستان میں کسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی ،غیر ملکی سفارت خانوں کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔نئی حکومت کی تشکیل کے بعد قومی پرچم کے معاملے کو حل کیا جائے گا۔کابل ائیر پورٹ پر لوگوں کا بڑا ہجوم ہے ہم وہاں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو،باقی اداروں کی طرح میڈیا کی تشکیل نو بھی کریں گے۔افغانستان کی سرزمین اب کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔آئندہ کا نظام شرعی قوانین کے مطابق ہی بنے گا۔ہم عام معافی کے بیان پر قائم ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: