تحریک انصاف نے اپنی ہی اتحادی جماعت کی اہم وکٹ اڑا دی 1

تحریک انصاف نے اپنی ہی اتحادی جماعت کی اہم وکٹ اڑا دی

By

اسلام آباد: سابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو خیر باد کہتے ہوئے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سے بیرسٹر محمد علی سیف نے ملاقات کی اور عمران خان پر مکمل اعتماد کااظہارکیا،اس ملاقات میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری بھی موجود تھے ،بیرسٹر محمد علی سیف نے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔

واضح رہے کہ بیرسٹر محمد علی سفیر2015 سے 2021 تک ایم کیو ایم کے سینیٹر رہے اور گزشتہ روز مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

You may also like

%d bloggers like this: