تجارت و ترقی کانفرنس میں ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے وزیراعظم نے دنیا کو پانچ نکاتی ایجنڈا کی تجویز پیش کردی 1

تجارت و ترقی کانفرنس میں ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے وزیراعظم نے دنیا کو پانچ نکاتی ایجنڈا کی تجویز پیش کردی

By

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بلا تفریق امیر و غریب سب کو متاثر کر رہا ہے، وباءکی دوسری لہر پر قابو پانے کےلئے ہمیں مسلسل اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی دستیابی میں ابھی وقت درکار ہے ،لمی وباءسے بچاﺅ کی پاکستانی حکمت عملی خوش قسمتی سے موثر ثابت ہوئی ، انہوں نے تجارت و ترقی کانفرنس میں ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے دنیا کو پانچ نکاتی ایجنڈا کی تجویز پیش کی۔ 

 وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس کے چوتھے سیشن سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس وقت صحت عامہ اور معاشی حوالے سے غیر معمولی بحرانوں کا سامنا ہے، کورونا وائرس بلا تفریق امیر و غریب سب کو متاثر کر رہا ہے اور وباءکی دوسری لہر پر قابو پانے کےلئے ہمیں مسلسل اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وباءکے دوران حوصلہ افزاءمعاشی نمو برقرار ہماری ترجیح ہے کیونکہ کورونا سے پسماندہ ممالک اور ان کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ 

You may also like