بل گیٹس نے کورونا پر قابو پانے کا طریقہ بتا دیا 1

بل گیٹس نے کورونا پر قابو پانے کا طریقہ بتا دیا

By

نیویارک (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا کہنا ہے کہ بہترین تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کر ونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنے بیان میں کہاکہ کورونا کا سامنا کرنے کے لیے لوگوں کو پر سکون رہنا چاہیے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومتیں بہترین طریقے سے ٹیسٹ کریں اور ملک بند کر دیں تو 6 سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آسکتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو ممالک بند ہیں، وہ چند ہفتوں میں اپنے راستے پر واپس آ سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے انتہائی امیر ممالک بھی دوچار ہیں۔خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے 14 ہزار تک پہنچ چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News

post-image
Urdu

”آخری مقابلے میں خبیب نورماگومیدوف نے اپنے حریف جسٹس گیچے کا بازو جان بوجھ کر نہ توڑا کیونکہ ۔۔۔“ ساتھی نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ کے دل میں خبیب کی عزت مزید بڑھ جائے

ماسکو مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنے زندگی کے...
Read More