بشیر میمن کا بیان ، پیپلز پارٹی کا تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ 1

بشیر میمن کا بیان ، پیپلز پارٹی کا تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

By

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے سابق ڈی جی بشیر میمن کےبیان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہاکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کا بیان انتہائی اہم اور حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، بشیر میمن کے بیان نے ملک میں احتساب کے نام پر انتقام اور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے،وزیراعظم، وزیر قانون، مشیر برائے احتساب کو سامنے آکر الزامات پر وضاحت دینی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ واضح ہوگیا کہ نیب اور ایف آئی اے کو اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے ، اپوزیشن ارکان تو اپنی جگہ احتساب کے نام پر معزز ججز سے بھی انتقام لیا جا رہا ہے۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ بشیر میمن کے بیان سے اپوزیشن کے تحفظات اور خدشات کو تقویت ملتی ہے، پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیکر معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں، تحقیقات کی جائیں کہ کون کون سے لوگ ہیں جو اداروں پر اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کے لئے دباو ڈالتے رہے؟۔

You may also like

%d bloggers like this: