بد عنوانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ، چیئرمین نیب کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب

بد عنوانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ، چیئرمین نیب کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب

By

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کھربوں ڈالرز ہر ترقی پذیر ملک سے باہر منتقل کئے جاتے ہیں ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بد عنوانی کے خلاف کنونشن کے بعد یہ 15واں سال ہے ، بن عنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں ، دنیا میں کم از کم 2٫6 ٹریلین ڈالر سالانہ بد عنوانی کا تخمینہ لگایا جاتاہے ، بدعنوانی کیخلاف عالمی تعاون کو موثر اور مستحکم بنانا ضروری ہے ۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بد عنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کی اہمیت میں اضافے پر خوشی ہے ، ہم بد عنوانی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح دیتے ہیں ۔

You may also like

%d bloggers like this: