بالآخر ٹرمپ نے وائیٹ ہاﺅس خالی کرنے کا عندیہ دیدیا

بالآخر ٹرمپ نے وائیٹ ہاﺅس خالی کرنے کا عندیہ دیدیا

By

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کی تصدیق ہو جائے تو وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر اپنی شکست تسلیم کرنے کا راستہ ڈھونڈ لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرول کالج کی جانب سے بائیڈن کی فتح کی تصدیق ہو جائے تو صدارتی محل چھوڑ دوں گا، مگر ایسا ہوا تو یہ بڑی غلطی ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے پھر یہ الزام دہرایا کہ الیکشن فراڈ تھا اور وہ قانونی کارروائی جاری رکھیں گے اور ہار ماننا آسان کام نہیں ہو گا۔جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کا جواب معلوم ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: