Pak vs Aus: Babar Azam adds another record to his name

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

By

اسلام آباد: بابر اعظم  پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

بابر اعظم نے کیریئر کی 16 ویں سنچری سکور کرکے محمد یوسف کو  پیچھے چھوڑ دیا۔  فہرست میں پہلے نمبر پر 20 سنچریاں بنانے والے سعید انور ہیں۔بابر اعظم نے کیریئر کی 84 ویں اننگز میں 16 ویں سنچری کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 16 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔ پاکستانی کپتان سے قبل یہ اعزاز 94 اننگز میں 16 سنچریاں کرنے والے ہاشم آملہ کے پاس تھا۔

You may also like