ایک منتخب نمائندے پر حملہ کیاگیا، فردوس عاشق اعوان سے تھپڑ کھانیوالے قادر مندو خیل کا موقف بھی آگیا

ایک منتخب نمائندے پر حملہ کیاگیا، فردوس عاشق اعوان سے تھپڑ کھانیوالے قادر مندو خیل کا موقف بھی آگیا

By

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی قادر خان مندوخیل نے کہا کہ گزشتہ روزفردوس عاشق اعوان نے ٹی وی پروگرام میں جو رویہ رکھا اس پر پورےایوان کاسرشرم سےجھک گیا۔

جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس  میں گفتگو کرتے ہوئے   قادر خان مندوخیل نے مزید کہا کہ جو زبان فردوس عاشق اعوان نے استعمال کی یہ عمران خان کی تربیت ہے، ایک منتخب نمائندے پر حملہ کیا گیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ ہم سب کو اس پر افسوس ہے پورے ایوان کو اس پر افسوس ہے، لیکن اگرکسی فرد نےذاتی فعل کیاہےتومیں اسےزرداری صاحب کی ٹریننگ نہیں کہوں گا، آپ ہر بات پر عمران خان پر کیوں الزام لگاتے ہیں؟

علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی بات کرتے ہیں تو پھر گالی نہیں دینی چاہیے، اس دن بھی پیپلز پارٹی کے ارکان نے ایوان میں گالیاں نکالیں، عمران خان کا قصور یہ ہے کہ اس نے ’اسٹیٹس کو‘ کو چیلنج کیا۔

You may also like

%d bloggers like this: