ایک اور انتہائی خطرناک وباءبے حد تیزی سے پھیلنے لگی ، چین نے تمام ملکوں کیلئے وارننگ جاری کر دی 1

ایک اور انتہائی خطرناک وباءبے حد تیزی سے پھیلنے لگی ، چین نے تمام ملکوں کیلئے وارننگ جاری کر دی

By

چین سے شرو ع ہو نے والے کو رونا وائرس نے اس وقت پو ری دنیا کوہی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب تک پانچ لاکھ ٩٩ہزار افراد اس سے متاثر ہ ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن ابھی اس سے جان چھو ٹی نہیں کہ چینی حکا م نے ایک اور نا معلوم بیماری کے پھیلنے سے مععلق دنیا کو خبرار کر دیاہےجو کہ کورنا سے بھی زیادہ مہلک اور جان لیو ہے

غیر ملکی ویب سائٹ ” ایکسپریس ڈاٹ کو “ کے مطابق چینی عہدیداروں نے خبردار کیاہے کہ ایک مہلک ” نامعلوم نمونیہ “ ایشیائی ملک میں پھیل رہا ہے جس کی شرح اموات کورونا وائرس سے زیادہ ہے ۔ایشیائی ملک ” قازقستان “ کے متعدد علاقوں میں جون کے وسط سے اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد میںبڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

ملک کی وزارت صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 29 جون سے 5 جولائی کے درمیان نمونیا کی پہلے سے معلوم قسم کے 32 ہزار سے زیادہ کیسے ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں 451 اموات ہوئی ہیں ۔قازقستان میں قائم چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ سال کے پہلے نصف میں ملک میں 1772 اموات سامنے آئی ہیں جن میں سے کچھ چینی شہری تھے ۔

چینی سفارت خانے نے قازقستان میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کر دیاہے اور اس بیماری کو ” نامعلوم نمونیا “ قرار دیا گیاہے ۔چینی سفارت خانے کا کہناتھا کہ اس بیماری کے باعث اموات کی شرح کووڈ 19 کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News