این اے 249 ضمنی الیکشن، نواز شریف بھی میدان میں آگئے، واضح پیغام دے دیا

این اے 249 ضمنی الیکشن، نواز شریف بھی میدان میں آگئے، واضح پیغام دے دیا

By

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں نتائج میں تبدیلی کا الزام عائد کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میاں نواز شریف نے کہا کہ “کراچی کے عوام کی محبت پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔ مفتاح اسماعیل کو حقیقی کامیابی پر مبارکباد۔ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے ساتھ کھڑا رہنے پر عوام کو خراج تحسین۔ 190 پولنگ سٹیشنز تک مسلم لیگ ن جیت رہی تھی کہ اچانک ڈسکہ کی طرح بقیہ نتائج کو کئی گھنٹے تک روک دیا گیا اور اختتام پر PMLN کو 683 ووٹوں سے ہروا دیا گیا، جو کہ مسترد شدہ ووٹوں سے بھی کم ہیں۔”

You may also like

%d bloggers like this: