ایف آئی اے کا سندھ پولیس میں درج کیسز کی تفتیش کا فیصلہ

ایف آئی اے کا سندھ پولیس میں درج کیسز کی تفتیش کا فیصلہ

By

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے سندھ پولیس میں درج 26 کیسز کی تفتیش شروع کرنےکافیصلہ کیاہے، کیسز  کی تفتیش کارپوریٹ کرائم سرکل ، سٹیٹ بینک سرکل اور بینکنگ سرکل کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ 40 مقدمات کی تفتیش سندھ پولیس کو واپس کردی گئی ہے ، سندھ پولیس نے66 کیسزایف آئی اے کو بھجوائے تھے،ان  کیسز میں منی لانڈرنگ،سمگلنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے مقدمات شامل ہیں جبکہ  کچھ مزیدکیسزکی تفصیلات سندھ پولیس سے مانگی ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملک و بیرون ملک میں غیر قانونی رقوم کی منتقلی(منی لانڈرنگ)کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے دائرہ اختیار کو صوبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی منی لانڈرنگ کے دائرہ اختیار کو صوبوں تک بڑھانے کےلیے ایف آئی اے نے سندھ اور پنجاب پولیس سے معاہدے پر دستخط بھی لے لیے ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: