ایران کے دو بحر ی جنگی جہازوں نے ایسے ملک کا رخ کرلیا کہ امریکہ پریشان ہو گیا ،جہازوں کی کڑی نگرانی شروع کردی

ایران کے دو بحر ی جنگی جہازوں نے ایسے ملک کا رخ کرلیا کہ امریکہ پریشان ہو گیا ،جہازوں کی کڑی نگرانی شروع کردی

By

واشنگٹن: امریکہ کی جانب سے ایران کے دو بحری جنگی جہازوں کی نگرانی کی جا رہی ہے جن کا رخ وینزویلا کی جانب ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق تین با خبر افراد نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بتایا ہے کہ ایران کی ایک فریگریٹ اور ایک جہاز مکران اس وقت افریقا کے مشرقی ساحل کی پٹی پر جنوب کی سمت رواں دواں ہیں۔ واضح رہے کہ مکران جہاز پہلے ایک تیل بردار جہاز تھا جس کو تیرتے ہوئے اڈے میں تبدیل کر دیا گیا۔مذکورہ تینوں افراد نے مزید بتایا کہ امریکی ذمہ داران کو پورے یقین سے نہیں معلوم کہ ایرانی جہازوں کی منزل کیا ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ یہ آخر کار وینزویلا کا رخ کریں گے، وینزویلا کی سمت ایران کے بحری جنگی جہازوں کی موجودگی علاقے میں امریکی حکام کے لیے ایک چیلنج ہو گا۔

You may also like

%d bloggers like this: