’اگر یہی رویہ رہا توسینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دوں گا‘ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے دھمکی دے دی

’اگر یہی رویہ رہا توسینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دوں گا‘ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے دھمکی دے دی

By

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیرقریشی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا عندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی 92 کے مطابق محمود مولوی کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا،پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات برقرارہیں،پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی رہنماﺅں کے رویے سے ناراض ہیں ،شبیرقریشی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا عندیہ دیدیا۔

محمود مولوی کی رہائشگاہ پر ظہرانے میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کے درمیان جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، شبیر قریشی نے کہاکہ ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،ہمیں کہاجاتا ہے کہ ووٹ دینے اور وفاداری کا حلف دو،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر ہمیں ویلیو دینے کے بجائے ہم پر شک کرتے ہیں ،اگریہی رویہ رہا تو ووٹ نہیں دوں گا۔

You may also like

%d bloggers like this: