حکومت نے مینار پاکستان کے گرد 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا

اپوزیشن کے ساتھ سیاسی کشیدگی، وزیراعظم نے پنجاب سے اہم شخصیت کو اسلام آباد بلا لیا

By

اسلام آباد مطابق حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات سمیت دیگر امور پر حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم تجاویز دیں گے۔ خیال رہے کہ چودھری محمد سرور کو اپوزیشن حلقوں میں اہم حیثیت حاصل ہے۔ گورنر پنجاب ماضی میں بھی سیاسی مخالف مخالفین سے بات چیت میں مثبت نتائج دیتے رہے ہیں۔

دوسری جانب حکومتی وزرا کی ٹیم کی جانب سے بھی اپوزیشن قیادت سے رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تین وزرا نے اپوزیشن کے چند لوگوں سے رابطہ کیا ہے تاہم مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

You may also like