اپوزیشن کے استعفے ،نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ایسی تجویز پیش کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

اپوزیشن کے استعفے ،نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ایسی تجویز پیش کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

By

اسلام آباد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں کے معاملے پر ایسی تجویز پیش کر دی ہے کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا ۔

 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں وفاقی دارالحکومت میں جاری ہے،اجلاس میں تمام حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہیں جبکہ آصف زرداری کراچی جبکہ میاں نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے حکومت مخالف بیٹھک میں شامل ہیں۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کےاستعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام اراکین اپنے استعفے مولانافضل الرحمان کےپاس جمع کروائیں اور لانگ مارچ کےخاتمہ پرمولانا فضل الرحمان استعفےسپیکر کو پیش کر دیں۔میاں نواز شریف کی اس تجویز پر تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کر دی ہے ۔

You may also like