آرمی چیف سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین کی ملاقات

آرمی چیف سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین کی ملاقات

By

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان مین امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اور اس کے اپنے بہترین مفاد میں ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: