انٹر بینک میں ڈالر سستا اور برطانوی پاﺅنڈ مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال رہی : جانئے

انٹر بینک میں ڈالر سستا اور برطانوی پاﺅنڈ مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال رہی : جانئے

By

کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا اور برطانوی پاﺅنڈ مہنگا ہو گیاہے ، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ تا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں بیس پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 39 پیسے کا ہو گیاہے جبکہ یورو کی قیمت میں 84 پیسے کمی دیکھنے میں آ ئی ، قدر میں کمی کے باعث انٹر بینک میں یورو 195 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 3 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا اور برطانوی پاﺅنڈ 216 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آ ج کوئی بڑی چھلانگ دکھائی نہیں دی اور معمولی اضافہ دیکھنے میں آ تار ہا ، کاروبار کا آغاز ہو تو 100 انڈیکس 43 ہزار 250 پوائنٹس پر تھا تاہم اس وقت 93 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43 ہزار 344 پوائنٹس پر پہنچ چکاہے ۔

You may also like