انضمام الحق ایک مرتبہ پھر پی سی بی حکام پر برس پڑے

انضمام الحق ایک مرتبہ پھر پی سی بی حکام پر برس پڑے

By

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچ کی بجائے ٹی 20 میچر کو ترجیح دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  ٹیسٹ کرکٹ کو کسی بھی شارٹ فارم کرکٹ پر قربان نہ کریں، پی سی بی نے ایک ٹیسٹ کی جگہ 2 ٹی 20 بڑھائے، جو غلط ہے۔ دنیا کا کوئی بھی بورڈ ایسا کرتا ہے تو  وہ غلط ہے، اگر کرکٹر ایسا کرنا شروع کردیں تو مشکل ہوجائے گی۔ ایسے فیصلوں سے لگتا ہےکہ پی سی بی کا فوکس شارٹ فارم کرکٹ پر ہے، جنوبی افریقی کھلاڑی نے قومی ڈیوٹی چھوڑ کر لیگ کھیلنے گئے، جو غلط تھا۔فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لی تو پی سی بی سمیت کئی لوگوں نے اعتراض کیا۔وہاب ریاض سے متعلق بھی باتیں ہوئیں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے ٹی 20 اور ون ڈے کھیلنا چاہتا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: