امریکی صدر نے مسلم ممالک پر لگائی گئی سابقہ حکومت کی ویزہ پابندی ختم کرنے کا حکم دیدیا 1

امریکی صدر نے مسلم ممالک پر لگائی گئی سابقہ حکومت کی ویزہ پابندی ختم کرنے کا حکم دیدیا

By

واشنگٹن: نئی  امریکی حکومت نے سابق صدر کے دور میں مسلم ممالک پر  لگائی گئی سفری پابندی کو ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی کے تحت 13 مسلم یا مسلم اکثریتی ممالک کے باشندوں کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا تاہم موجودہ حکومت نے یہ پابندی اُٹھالی ہے۔امریکی انتظامیہ کے مطابق  20 جنوری 2020 سے قبل جن کے ویزے مسترد کیئے گئے تھے، وہ نئی درخواست بمعہ فیس جمع کرا سکتے ہیں تاہم 20 جنوری 2020 کے بعد مسترد ہونے والے ویزہ درخواست گزار کو فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی روز ہی مسلمانوں پرعائد ویزہ پابندی کو ختم کرنے متعلق  حکم دیا تھا تاہم اب اس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: