’امریکہ کے ساتھ تعلقات دفتر خارجہ کی ڈومین ہے‘ جوبائیڈن کے صدر بننے اور پاک امریکہ تعلقات پر ترجمان پاک فوج کا جواب

’امریکہ کے ساتھ تعلقات دفتر خارجہ کی ڈومین ہے‘ جوبائیڈن کے صدر بننے اور پاک امریکہ تعلقات پر ترجمان پاک فوج کا جواب

By

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ امریکہ میں نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کیلئے پر امید ہیں، بھارت جس قسم کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عالمی برادری کو یہ سمجھنا چاہیے کہ طاقت میں توازن بہت ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے دوران ان سے امریکہ کے ساتھ تعلقات اور نئی انتظامیہ بارے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات دفتر خارجہ کی ڈومین ہے، ہمارے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات موجود ہیں اور نئی انتظامیہ آنے کے بعد بھی ہم پرامید ہیں۔

بھارت کی سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیوں کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت جو کشمیر میں کر رہا ہے اس پر دو رائے نہیں ہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے، پوری دنیا اس پر تنقید کر رہی ہے، ہم بھارت کی دھمکیوں اور ان کی صلاحیتوں سے واقف ہیں، گزشتہ دنوں ہم نے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا تھا کیونکہ ہمارے پاس بہت ہی قابل اعتماد معلومات تھیں، ہم بھارت کو ہر طرح سے جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت جس قسم کے دفاعی اخراجات کررہا ہے اور جس قسم کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عالمی برادری کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فوجی صلاحیت میں بیلنس بہت ضروری ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: