امریکہ کو اڈا دینے سے متعلق افواہیں ، شاہ محمود قریشی میدان میں آ گئے ، وہ اعلان کر دیا جس کا پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے 1

امریکہ کو اڈا دینے سے متعلق افواہیں ، شاہ محمود قریشی میدان میں آ گئے ، وہ اعلان کر دیا جس کا پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

By

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنے گا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں امریکی اڈوں کی خبر کو واضح الفاظ میں بے بنیاد کہیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان انخلاءمیں امن مرحلہ آگے بڑھانے میں کردار ادا کر رہے ہیں، ہم افغانستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستانی اور غیرملکی میڈیا میں پاکستان کی جانب سے امریکا کو زمینی و فضائی راستہ فراہم کرنے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن کی دفترخارجہ نے بھی تردید کی ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: