امریکہ نے شمالی کوریا پر دباو بڑھانے کا عندیہ دیدیا 1

امریکہ نے شمالی کوریا پر دباو بڑھانے کا عندیہ دیدیا

By

کوریا: امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ شمالی کوریا کی پالیسیوں کے معاملے پر پابندیوں اور مراعات دونوں پر غور کررہی ہے۔

 ایک انٹرویو کے دوران  انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شمالی کوریا کی حکومت کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لئے اضافی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں جو امریکی اتحادیوں کے ساتھ ساتھ سفارتی ترغیبات کے تحت عائد کی جائیں گی۔ بلنکن نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ شمالی کوریا کیلئے امریکہ کی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لیں۔

You may also like