امریکہ نے افغانستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا

امریکہ نے افغانستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا

By

نیو یارک: امریکہ نے افغانستان کیلئے 64 ملین ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کردیا۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان کو 64 ملین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ امداد انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مستقبل میں بھی امداد کی فراہمی کی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی مندوب نے طالبان سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ بعض ایسی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں جن کے مطابق طالبان امداد کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: