الیکشن کمیشن نے شکایات کے لئے آن لائن سسٹم قائم کرلیا 1

الیکشن کمیشن نے شکایات کے لئے آن لائن سسٹم قائم کرلیا

By

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شکایات کے لیے آن لان کمپلین مینجمنٹ سسٹم قائم کر لیا۔

نجی ٹی وی اے آر واے کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کئے گئے نئے مینجمنٹ سسٹم سے ساری دنیا سے لوگ انتخابات سے متعلق شکایت جمع کرا سکیں گے اور اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کے نام شکایات کا اندارج بھی ممکن ہوگا۔ نئے سسٹم کے متعارف ہونے کے بعد اب تک چھ سو سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آٹی ٹی الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن میں ملازمت کے لیے تمام چیزین آن لائن کردی گئیں ہیں جبکہ ادارے کافیس بک اور یو ٹیوب اکاونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے ساتھ ہی ٹیلی ہیلپ لائن کے ذریعے ووٹرز ووٹ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: