افغان قیادت کی مشکلات میں اضافہ، پاکستان میں منعقدہ افغان امن کانفرنس ملتوی

افغان قیادت کی مشکلات میں اضافہ، پاکستان میں منعقدہ افغان امن کانفرنس ملتوی

By

اسلام آباد:  افغانستان میں مخدوش صورتحال سے افغان قیادت کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر کانفرنس ملتوی کی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان سے افغان صدر نے کانفرنس کے التواکی استدعا کی تھی ۔افغان امن کانفرنس کا انعقاد اب عیدالضحیٰ کے بعد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی افغان کا نفرنس میں زیادہ جامع وفد بھیجنا چاہتے ہیں اور ان کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ہم زیادہ تیار ی سے کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: