افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ، 10 اہلکار ہلاک متعدد زخمی 1

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ، 10 اہلکار ہلاک متعدد زخمی

By

کابل: افغانستان کے صوبہ زابل میں  فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک  جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے  پہلے کار بم دھماکہ کیا گیا  جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو قریبی ہستپال منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،حبکہ حکومت کی جانب سے طالبان کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: