افغانستان میں امریکی افواج کا قیام ، شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے افغانی ہم منصب کو پیغام دے دیا

افغانستان میں امریکی افواج کا قیام ، شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے افغانی ہم منصب کو پیغام دے دیا

By

اسلام آباد:  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بہت نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ،44 فیصدامریکی اور اتحادی افواج افغانستان سے نکل چکی ہیں،مکمل انخلا کیلئے 11 ستمبر کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے تناظر میں منعقدہ سہ ملکی اجلاس اور خطے کی صورتحال پر بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ملک اس وقت بہت نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، کل سہ فریقی اجلاس میں، میری افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ، میں نے افغان وزیر خارجہ کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان تشریف لائیں تاکہ ہم افغان امن عمل، دوحہ میں جاری مذاکرات اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے مزید تبادلہ خیال کر سکیں۔

You may also like

%d bloggers like this: