افغانستان سے فوجیں نکالنے کے اعلان کے بعد امریکہ نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ دنیا دنگ رہ جائے 1

افغانستان سے فوجیں نکالنے کے اعلان کے بعد امریکہ نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ دنیا دنگ رہ جائے

By

واشنگٹن: امریکہ صدر جوبائیڈن کی طرف سے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا گیا تھا کہ افغانستان سے امریکہ اپنی تمام فوج واپس نکالنے جا رہا ہے۔ اب اس اعلان کے بعد امریکہ کی طرف سے ایک ایسا اقدام اٹھایا جا رہا ہے کہ باقی دنیا بھی خوف میں مبتلا ہو گئی۔

 میل آن لائن کے مطابق مکمل فوجی انخلاءکے اعلان کے بعد امریکی حکومت اس خدشے میں مبتلا ہو چکی ہے کہ فوجی انخلاءکے بعد ممکنہ طور پر طالبان افغانستان پر ایک بار پھر قابض ہو سکتے ہیں اور دارالحکومت کابل بھی ان کے قبضے میں جا سکتا ہے۔اسی خدشے کے پیش نظر امریکہ نے کابل میں موجود اپنے سفارتخانے سے تمام غیرضروری سٹاف کو واپس امریکہ بلا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے بعد امریکی سفارتخانے میں عملے کی تعداد بہت کم رہ جائے گی۔ اس امریکی اقدام سے باقی ممالک بھی اس خدشے کا شکار ہو گئے ہیں اور اپنے سفارتخانوں کے متعلق ایسی ہی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ صدر جوبائیڈن کے اعلان کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلاءرواں سال 11ستمبر سے ہو گا، جس کے بعد مکمل کنٹرول افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا۔

You may also like

%d bloggers like this: