افتخار علی شلوانی کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ لیکن دراصل وہ کون ہیں؟ وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں

افتخار علی شلوانی کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ لیکن دراصل وہ کون ہیں؟ وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں

By

کراچی: نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شلوانی کون ہیں؟ روزنامہ جنگ کے مطابق افتخار علی شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، انہوں نے 11 نومبر 1989 کو سول سروس جوائن کی، ان کا تعلق 17ویں کامن سے ہے۔

اخباری ذرائع کے مطابق نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی 30 جون 1965 کو پیدا ہوئے، افتخار علی شلوانی کا ڈومیسائل سندھ اربن حیدرآباد کا ہے۔افتخار علی شلوانی 29 جون 2025 کو ریٹائر ہوں گے، وہ ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار رہ چکے ہیں اور کمشنر کراچی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

افتخار علی شلوانی سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور سندھ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی کی ذمے داری کی انجام دہی کے دوران وہ 1996 میں گرفتار ہوئے اور کئی روز اڈیالہ جیل میں قید بھی رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News