اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر حملہ،چیئرمین نیب کا نوٹس

اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر حملہ،چیئرمین نیب کا نوٹس

By

 اسلام آباد: مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران ہجوم نے قومی احتساب بیورو(نیب ) کی ٹیم پر حملہ کردیا۔چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی92نیوز کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر کئے جانے والے حملے سے ٹیم ارکا ن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ضلعی پولیس اور ایس ایس پی جیکب آباد نے نیب ٹیم سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا۔

واضح رہے کہ نیب نے اعجاز جاکھرانی کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس سیکنڈل میں ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: