اعتزاز احسن کے نام سے چلنے والے فیک ٹویٹر اکاؤنٹ ، ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

اعتزاز احسن کے نام سے چلنے والے فیک ٹویٹر اکاؤنٹ ، ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

By

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے خصوصی طور پر شرکت کی ،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )نے کمیٹی کو بتایا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اعتزاز احسن کے نام سے چلنے والے دو اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے ہیں ،سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، اجلاس میں ‏جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

تفصیلات کے  مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مجھے آج بتایا گیا کہ اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر پر چلنے والے دو جعلی اکاؤنٹس بند کئے گئے ہیں،ایف آئی اے سے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، ایف آئی اے اور پی ٹی اے اگلے اجلاس میں کمیٹی کو بریفنگ دے اور ٹویٹر انتظامیہ کیساتھ بات کیجائے تاکہ اسطرح کے جعلی اکاؤنٹس کو فوری بند کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف سائبر کرائمز کرا رہا ہے، ڈسانفولیب یو ای نے بھارتی چہرے کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا،حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ مودی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے۔

You may also like

%d bloggers like this: