”اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنا بند کیا جائے“عمران خان نے پوری دنیا کو واضح پیغام دیدیا 1

”اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنا بند کیا جائے“عمران خان نے پوری دنیا کو واضح پیغام دیدیا

By

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنا بند کیا جائے ، اسلام اور دہشتگردی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، پوری دنیا کو اسلامو فوبیا کے خلاف مقابلے میں شامل ہونا ہو گا ، دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا مسلمانوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے ، اسلام فوبیا کے تدارک کیلئے پاکستان ترکی مل کر کام کر رہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردگان کی زیر صدارتے ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے 14 ویں ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان کو آئندہ اجلاس کی صدارت ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، سربراہ اجلاس کا افتتاح میرے لیے باعث فخر ہے ، اجلاس کا مقصد علاقائی اقتصادی ترقی کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کرناہے ، کورونا کے ساتھ لوگوں کو غربت سے بچانا ہماری زمہ داری ہے ،، کورونا نے ہماری معیشت کو بری طرح متاثر کیا، کورونا سے غربت اور بیروزگاری پیدا ہوئی اور کروڑوں افراد متاثر ہوئے ، کورونا وائرس کے باعث 25 لاکھ سے زائد افراد دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔

You may also like