استنبول: ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن فلسطین کے معاملے پر وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسی ناقابل قبول ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل کی اعلیٰ سطح کی کچھ شخصیات سے مسائل ہیں اور ایسا نہیں ہوتا تو دونوں ممالک کے درمیان آج کافی مختلف ہوتے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن اسرائیل کی فلسطین سے متعلق پالیسی اور ان کا ظالمانہ رویہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔