اسرائیل نے شیخ جراح کے بعد ایک اور علاقے میں فلسطینیوں کےگھر مسمار کرنا شروع کردیے

اسرائیل نے شیخ جراح کے بعد ایک اور علاقے میں فلسطینیوں کےگھر مسمار کرنا شروع کردیے

By

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے بعد ایک اور علاقے سے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا شروع کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق قابض صیہونی افواج کی جانب سے سلوان کے علاقے ال بوستان میں فلسطنیوں کےگھر غیرقانونی طورپرگرا کر ان کی بے دخلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔اپنے گھر بچانے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے شدید تشدد کیا،ان پر ربرکی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے  چار فلسطینی زخمی ہوگئے، سوشل میڈیا پر ’سیو سلوان‘ بھی ٹرینڈ کرنے لگا ہے ۔

مقبوضہ بیت المقدس میونسپلٹی نے7 جون کو ال بوستان علاقے میں فلسطینیوں کے گھر گرانے کے احکام جاری کیے تھے اور 21 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی اپنے گھر خود گرائیں ورنہ حکومت یہ کام کرے گی،اسرائیلی آباد کار تنظیم اس علاقے میں ایک مذہبی تھیم پارک بنانا چاہتی ہے۔ 

You may also like

%d bloggers like this: