اسرائیل سے تعلقات بنانے کے معاملے پر تیونس کے وزیراعظم ہشام مشیشی نے واضح اعلان کر دیا

اسرائیل سے تعلقات بنانے کے معاملے پر تیونس کے وزیراعظم ہشام مشیشی نے واضح اعلان کر دیا

By

تیونس تیونس کے وزیراعظم ہشام مشیشی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں تیونس کے وزیراعظم نے مراکش کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر رد عمل میں کہا کہ ان کا ملک ایسا کوئی فیصلہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تیونس کے لیے یہ سوال ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے البتہ انہوں نے زور دیا کہ وہ مراکش کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کے پاس اپنی شناخت، سچائی اور سفارتکاری ہے جس میں وہ عوام کی بہترین کے لیے غور کرتے ہیں لیکن ہم مراکش کے فیصلے کا بے حد احترام کرتے ہیں، وہ ہمارا دوست ملک ہے اور ہمیں اس سے بہت محبت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے بعد اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والا چوتھا عرب ملک ہے۔

You may also like