ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے کا معاملہ، پاکستان بھی میدان میں آگیا، دنیا سے مطالبہ کردیا

ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے کا معاملہ، پاکستان بھی میدان میں آگیا، دنیا سے مطالبہ کردیا

By

اسلام آباد: وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہےکہ پاکستان کو بھارت کے بارے میں پہلے سے ہی معلوم تھا اب اس کاچہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا، اب اقوام عالم کو افسوس کے بجائے کارروائی کرنی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو گا ۔ 

بھارت کا پلوامہ میں خود ہی حملہ کروا کرپاکستان کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوٹنے پرمعید یوسف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تو کب سے کہہ رہا ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے ،ہمیں اب بھارتی چوریوں اور دہشتگردیوں پر حیران نہیں ہونا چاہیے ،ہم نے ان تمام شواہد کے ڈوزیئرعالمی برادری کو دے دیے لیکن سوائے افسوس کے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

معید یوسف نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک مافیا اور روگ سٹیٹ ہے، اب عالمی اداروں کو انصاف کرنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے بھارت کو عالمی برادری نے ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم اپنی لابی کو مزید مضبوط کریں گے۔

خیال رہے مودی سرکار کے قریبی صحافی ارنب گوسوامی کی ٹی وی ریٹنگ ایجنسی کے سابق سی ای او” پارتھو داس گپتا“ کے ساتھ واٹس پر کی جانے والی خفیہ گفتگو لیک ہو گئی ہے جس میں پلوامہ حملے کے متعلق انکشافات کیے گئے ہی کہ یہ حملہ بھارتی حکومت کی جانب سے ہی کروایا گیا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: