احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا اگلا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کون ہوگا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا اگلا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کون ہوگا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

By

لاہور: احسان مانی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اب رمیز راجا کو اس عہدے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کے سابق سربراہ احسان مانی کے انکار کے بعد رمیز راجا بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق رمیز راجا کو اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا گیاہے۔پی سی بی کے آئین کے تحت پیٹرن ان چیف (وزیر اعظم پاکستان) کی جانب سے دو گورننگ بورڈ ارکان کی نامزدگی ہوگی جس میں ایک نام رمیز راجا کا ہوگا، نامزدگیوں کے نوٹی فکیشن کے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس عظمت سعید کی جانب سے الیکشن شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگا، گورننگ بورڈ کے خصوصی طورپر بلائے گئے اجلاس میں نئے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔ اس سارے عمل کے لیے 4 ہفتے کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: