"اب شہباز شریف کا علاج پاکستان میں ہوگا "

“اب شہباز شریف کا علاج پاکستان میں ہوگا “

By

 فیصل آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ، ملک کو کنگال کر دیا گیا تھا ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالرز کا تھا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف راتوں رات ملک سے باہر بھاگنا چاہتے تھے،اب شہباز شریف کا علاج پاکستان میں ہوگا ، نواز شریف کو لندن میں خطرہ ہے تو پاکستان واپس آئیں ، یہاں کی جیلوں میں بہت سکیورٹی ہوتی ہے ، عمران خان احتساب کی بات نہ کریں ، این آر او دے دیں تو سب خوش ہو جائیں ۔

شہباز گل نے کہا کہ برطانیہ سے ہائر بندے نے کہا کہ ایک لفظ دہرائیں تو وہ سرایت کر جاتا ہے، ان کی کوشش تھی کہ نالائق نالائق کی گردان کر کے عوام کو غلط تاثر دیں گے ،وزیر اعظم نے ایک چھٹی نہیں کی ، انہوں نے چوری کی نہ کرنے دی ، اللہ کا شکر ہے گروتھ ریٹ رواں سال 4 فیصد ہوگی، بجٹ میں تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں ۔

ان کے دور میں قرض لے کر ہر کام کیا گیا ، کیا یہ ہے گروتھ ؟، اورنج لائن پر قرض لےکر کام کیا گیا ، ملک کو درپیش چیلنج منفرد تھا ، آبادی زیادہ اور معیشت بد حال تھی ،پہلا چیلنج ان چوروں کا ملا ، یہ سمجھ رہے ہیں کہ کورونا کے دوران ان سے احتساب نہیں ہوگا ، زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 22 ارب ڈالرز تک جا چکے ہیں ، سٹاک ایکسچینج چار سال کا ریکارڈ توڑ کر اوپر جا چکی ہے ، برآمدات 13 فیصد بڑھ گئی ہیں ، مشکل وقت نکل چکا ، ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

You may also like

%d bloggers like this: