آرمی چیف نے پہلا دن ایل او سی پر لیکن عید کا دوسرا دن کہاں گزارا؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی فخر ہوگا 1

آرمی چیف نے پہلا دن ایل او سی پر لیکن عید کا دوسرا دن کہاں گزارا؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی فخر ہوگا

By

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر انتظامات سے آگاہ کیا گیا اور سرحد کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں بڑی مشکل سے حاصل کیے گئے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے ، مقصد کے حصول تک پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ضروری اقدام کریں گے ۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ، انھوں نے انسدادِ کورونا کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دی اور کورونا کے خلاف سول اداروں کی مدد پر فوجی جوانوں کی تعریف کی۔

You may also like

%d bloggers like this: