1
By

برطانیہ میں ایک فیملی نے 500سال قدیم گھر خریدا اورتزئین و آرائش سے پہلے ہی اس میں منتقل ہو گئی۔ پہلے دن سے ہی گھر کی خاتون کو بیڈروم سے شدید بدبو آرہی تھی، جس کے متعلق اس کا خیال تھا کہ یہ اس کے شوہر کے جسم سے خارج ہونے والی ہوا کی سرانڈ ہے۔ تاہم جب تزئین و آرائش کے لیے بیڈروم کا گوند کے ساتھ فرش سے چپکایا گیاقالین ہٹایا تو ایسا انکشاف ہوگیا کہ اپنے شوہر کو کوسنے پر خاتون پچھتانے لگی۔ دی سن کے مطابق ان کے بیڈروم کے فرش میں ایک خفیہ مین ہول تھا اور یہ بدبو دراصل اسی مین ہول سے آ رہی تھی جس کا ملبہ خاتون پچھلے کئی دن سے اپنے شوہر پر ڈالتی آ رہی تھی۔

You may also like