دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنیوالی جماعت آج دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ، حسن مرتضی کا شائستہ پرویز ملک کے الزام پر جواب

دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنیوالی جماعت آج دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ، حسن مرتضی کا شائستہ پرویز ملک کے الزام پر جواب

By

لاہور: حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے الزام پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ نے کہا ہک دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنیوالے آج دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر مسلم لیگ ن کے ورکروں نے تشدد کیا جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن  کی الیکشن کمیشن کو درخواست  الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کے مترادف ہے ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ 90  ہزار ووت لینے والی جماعت پانچ ہزار ووٹ والوں کو طعنے دے رہی ہے ؟۔

You may also like