پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ، سعودی عرب نے معاہدہ کرلیا 1

پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ، سعودی عرب نے معاہدہ کرلیا

By

سعودی عرب کی ایک کمپنی نے پاکستان میں 12ارب ڈالر مالیت کے رئیل سٹیٹ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی اس انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کا نام صرح التقنیةہے جس نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان کے کاروباری کنسورشیم ’جاویدن کارپوریشن‘ کے ساتھ اس معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

یہ رئیل سٹیٹ پراجیکٹ لاہور میں بننے جا رہا ہے جس کا نام ’راوی سٹی‘ ہے۔ کمپنی دریائے راوی کے کنارے پر بننے والے اس پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا کنسٹرکشن اور ڈویلپمنٹ کا کام کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق جاویدن گروپ، عارف حبیب گروپ کا ذیلی کاروباری گروپ ہے۔

You may also like