ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بابراعظم کی بجائے کس بیٹسمین کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیدیا گیا؟ شعیب اختر بھی سیدھے ہو گئے 1

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بابراعظم کی بجائے کس بیٹسمین کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیدیا گیا؟ شعیب اختر بھی سیدھے ہو گئے

By

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم کو ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” میں دیکھ رہا تھا کہ بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا“۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اتوار کے روز آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 6 اننگز میں 4 ففٹیز کی مدد سے 303 رنز بنائے اوروہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔

You may also like