وزیراعظم کا قوم سے خطاب ، عمران خان نے نئی روایت قائم کردی

وزیراعظم کا قوم سے خطاب ، عمران خان نے نئی روایت قائم کردی

By

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے روایت کے برعکس ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر قوم سے خطاب کیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سمیت ماضی میں جتنے بھی وزرائے اعظم آئے وہ میز کے سامنے کرسی پر بیٹھ کر قوم سے مخاطب ہو تے رہے تاہم اس بار وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے نئی روایت قائم کی اور  وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے 24منٹ کھڑے ہو کر خطاب کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے شام پانچ بج کر 27منٹ پر قوم سے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور پانچ بج کر51منٹ پر اختتام کیا ۔

You may also like