”غیر ملکی فوج کے جانے کے بعد اب طالبان کس سے اور کیوں جنگ کر رہے ہیں ۔۔“افغان صدر اشرف غنی کا نہایت اہم بیان آ گیا

”غیر ملکی فوج کے جانے کے بعد اب طالبان کس سے اور کیوں جنگ کر رہے ہیں ۔۔“افغان صدر اشرف غنی کا نہایت اہم بیان آ گیا

By

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ ملک سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہونے کے بعد اب طالبان کس سے اور کیوں جنگ کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صوبے خوست میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مطالبہ کیا کہ طالبان کو افغان تنازع کو امریکا سے فروری 2021 کو دوحہ میں کیے گئے امن معاہدے کے تحت حل کرنا چاہیئے۔صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ افغان حکومت کے علاوہ کوئی بھی طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کر سکتا اور اس کے لیے بہترین پلیٹ فارم بین الافغان مذاکرات ہے جس میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے۔

You may also like