کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ریٹ 7 فیصد پر برقرار کھا ہے۔
سٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ مالی سال 2021 میں منہگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے،معاشی نمو رواں مالی سال میں 2 فیصد سے زائد رہنے کی توقعات ہیں،کرنٹ اکاﺅنٹ 4 ماہ سے سرپلس ہے، ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔حکام کا کہنا تھاکہ معاشی اعداد و شمار میں بہتری آئی ہے،برآمدات میں بھی بہتری آرہی ہے۔