واشنگٹن : تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر امریکی فوج کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
علامہ خادم حسین رضوی کا انتقال جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پونے پانچ بجے ہوا تھا جس کے بعد تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار افسوس کیا تو امریکی فوج نے بھی تعزیتی پیغام جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے علامہ خادم رضوی کے انتقال پر آرمی چیف کے انتقال پر اظہار افسوس کا ٹویٹ کیا گیا تو امریکہ کی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے اس کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے تعزیت کی گئی۔ ’ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی انتقال پر ہم انکے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘